نئی دہلی،15/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے لوگوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے یہ اتوار کو گرمی سے کچھ راحت کی مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو دھول طوفان چلنے اور ہلکی بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس سال اس موسم میں عام ہے۔نمی 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے دن کے آخری حصے میں بادل چھائے رہنے اور دھول بھری ہوائیں چلنے کا اندازہ لگایا ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو دھول طوفان اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی قومی دارالحکومت علاقہ کے علاقے میں پیر کو اب تک کا سب سے زیادہ 48 ڈگری اور راجستھان کے چورو میں 50 ° C درجہ حرارت درج کیا گیا تھا۔